نماز میں ایک یا چند رکعت چھوٹ جا ئے تو اسے پڑھ کر جماعت میں شامل ہونا کیسا ہے؟


   مسئلہ:- زید جب مسجد میں نماز پڑھنے گیا تو دو رکعت نماز ہوچکی تھی زید نے پہلے وہ دونوں رکعتیں پڑھ کر پھر امام کی متابعت میں نماز پڑھی تو زید کی نماز کاکیا حکم ہے؟      
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجـــواب بعون الملک الوہاب 
 صورت مسئولہ میں زید کی نماز نہ ہوئی ،زید پر لازم ہے کہ نماز کا اعادہ کرے کیوں کہ فوت شدہ نماز پڑھنے کےبعد امام کی متابعت کرنے کی صورت میں زید کی نماز فاسد ہوگئی۔جیساکہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی اعظمی متوفی ۱۳۶۷ھ، در مختار کے حوالے سے لکھتے ہیں؛ مسبوق نے اپنی فوت شدہ پڑھ کر امام کی متابعت کی، تو نماز فاسد ہوگئی۔(بہار شریعت حصہ سوم صفحہ۵۹۳؍مطبوعہ دعوت اسلامی)
والله تعالیٰ اعلم
Previous Post Next Post