میلاد پر وہابی دیوبندی اہلحدیث کا اعتراض اور امامِ اہلسنت اعلیٰ حضرت کا منھ توڑ جواب

مسئلہ:- اعلیٰ حضرت کے پاس کسی اہل حدیث نے میلاد منانے کے حوالے سے کچھ پروپیگنڈہ کیا تھا تو اعلیٰ حضرت نے جواب تو دیا اور آپ نے فرمایا وہابی میلاد منانے کو غلط ثابت کردے تو اس کے لیے اتنا انعام آیا یہ کہ وہ انعام کتنے روپئے کا تھا؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
وہ انعام دوسو روپئے کا تھا 
 سو سال پہلے 200 روپے بہت بڑی رقم کہلاتی تھی، 
 محقق جلیل اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے *سوال ہوا* کہ:
"وھابی کہتے ہیں کہ "میلاد شریف کا ثبوت دو تو ہم سو روپے انعام دیں گے۔" آپ کیا ارشاد فرماتے ہیں؟

الجواب:
وھابیہ کو دو سو روپے انعام 

حامداً و مصلیاً و مسلماً

(1) الله ارشاد فرماتا ہے:

و اما بنعمة ربك فحدّث (القرآن)
ترجمہ: اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو.

اگر وھابیہ ثبوت دیں کہ "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت نعمت نہیں" یا "مجلسِ میلاد مبارک اس نعمت کا چرچا نہیں" تو 40 روپےانعام.
(خیال رہے کہ سیدی اعلیٰ حضرت کے دور میں چالیس روپے بہت بڑی رقم ہوا کرتی تھی)

(2) الله ارشاد فرماتا ہے:

و ذکرھم بایّام الله (القرآن)
ترجمہ: انہیں اللہ کے دن یاد دلاؤ.
اگر وھابیہ ثبوت دیں کہ ر"سول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا دن اللہ کے عظمت والے دنوں میں نہیں" یا "مجلسِ میلاد اُس دن کا یاد دلانا نہیں" تو 40 روپےانعام.*

(3) الله ارشاد فرماتا ہے:

*قل بفضل الله و برحمته فبذٰلك فلیفرحوا (القرآن)*
ترجمہ: تم فرما دو کہ اللہ کےفضل اور اس کی رحمت پر ہی لازم ہے کہ خوشیاں مناؤ.

اگر وھابیہ ثبوت دیں کہ "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہیں" یا "مجلسِ میلاد اس رحمت کی خوشی نہیں" تو 40 روپےانعام.

(4) الله ارشاد فرماتا ہے:

وما اتٰکم الرسول فخذوہ وما نھٰکم عنه فا نتھو (القرآن)
ترجمہ: جو رسول تمہیں دے وہ لو اور جس سے منع کریں اس سے باز رہو.

*اگر وھابیہ ثبوت دیں کہ "قرآنِ مجید یا حدیث شریف میں کہیں مجلسِ میلاد مبارک کو منع فرمایا ہے" تو 40 روپے انعام.
ضروری اطلاع: واضح رہے کہ ایچ پیچ کا کام نہں، صرف وہ آیت یا *مع حوالہ کتاب و صحیح اسناد وہ حدیث* شائع کردینا کافی ہے جس میں لکھا ہے کہ *"ربیع الاول کے مہینے میں مجلس میلاد نہ کیا کرو، مجلس میلاد کرنا عذاب ہے"* بلکہ ہماری طرف سے اجازت ہے کہ چاروں اماموں یا صحاح ستّہ کے چھ مصنفوں میں سے کسی ایک امام ہی کا قول مذکور دکھا دیں جو کسی مستند کتاب میں ہو۔

*اگر منع کا اتنا ثبوت بھی نہیں* تو پھر ایسے بے ثبوت منع کو چھوڑنے میں ذرا دیر نہ کریں ورنہ خدا کے سامنے جواب دہی ہوگی۔

(5) اہلحدیث کی کانفرنس اور اس میں سیکریٹری وغیرہ مقرر کرنا اور بننا اور اس کے بڑے سالانہ جلسے اور ان کی ہیئت کذائی اور اہلحدیث کا اخبار چھاپنا اور اس کی پیشگی قیمت لینا اور رَدِّ ائمہ میں کتابیں چھاپنا اور ہیئت مروجہ پر مدرسے بنانا اور ان میں تنخواہ دار مدرسین رکھنا، سہ ماہی، ششماہی، سالانہ امتحان ہونا، ان میں پاس کے نمبر ٹھہرانا، کسی مسئلہ کا ثبوت مانگنے پر اشتہار چھاپنا، اس پر درس کا نصاب معین کرنا، انعام ٹھہرانا، ان سب باتوں کا اگر وہابیہ رسول ﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم یا صحابہ، تابعین یا چار امام یاچھ مصنف صحاح سے *ثبوت دے دیں تو 40 روپیہ انعام،* اور ثبوت نہ دے سکیں، تو پھر ایسی بے ثبوت باتوں کے چھوڑنے میں ذرا دیر نہ کریں ورنہ خدا کے سامنے جواب دہی ہوگی۔ والسلام علٰی من اتبع الہدٰی
(فتاویٰ رضویہ جلد 29 صفحہ 248مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاھور )
والله تعالیٰ اعلم۔ 
۱۴ربیع الاوّل شریف ۱۴۴۵ ھجری

۳۰ ستمبر ۲۰۲۳ عیسوی شنبہ
Previous Post Next Post