فِیْهِ رِجَالٌ یُّحِبُّوْنَ اَنْ یَّتَطَهَّرُوْاؕ-وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُطَّهِّرِیْنَ اِس آیت میں الله نے کس گروہ کی تعریف بیان فرمائی ہے؟

مسئله-:- { فِیْهِ رِجَالٌ یُّحِبُّوْنَ اَنْ یَّتَطَهَّرُوْاؕ-وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُطَّهِّرِیْنَ اس آیتِ مبارکه میں رب قدیر طہارت کے بارے میں کس گروہ کی تعریف کی ہے؟
بسم اللّٰه الرحمٰنِ الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب 
 اِس آیتِ مبارکه میں رب قدیر نے طہارت کے بارے میں گروہ انصار کی تعریف کی ہے جیسا که حدیث شریف میں ہے
عَنْ أَبِىْ أَيُّوبَ ، وَجَابِرُ ، وَأَنَسُ ، أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ نَزَلَتْ {فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ} قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ ، إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَثْنَى عَلَيْكُمْ فِي الطُّهُورِ ، فَمَا طُهُورُكُمْ؟ » قَالُوا : نَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاةِ ، وَنَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ ، وَنَسْتَنْجِي بِالْمَاءِ. قَالَ : « فَهُوَ ذَاكَ ، فَعَلَيْكُمُوهُ 
’’ سنن ابن ماجہ ‘‘ ، أبواب الطھارۃ، باب الاستنجاء بالماء، الحدیث : ۳۵۵ ، ج ۱ ، ص ۲۲۲۔  
ترجمہ ابو ایّوب و جابر و اَنَس رضی اﷲ تعالیٰ عنہم سے مروی، کہ جب یہ آیۂ کریمہ نازل ہوئی، رسول اﷲ صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا :’’اے گروہِ انصار! ﷲ تعالیٰ نے طہارت کے بارے میں تمہاری تعریف کی، توبتاؤ تمہاری طہارت کیا ہے۔‘‘ عرض کی نماز کے لیے ہم وُضو کرتے ہیں اور جنابت سے غُسل کرتے ہیں اور پانی سے استنجا کرتے ہیں ، فرمایا: ’’تو وہ یہی ہے اس کا التزام رکھو۔‘‘
ایساہی بہار شریعت حصہ دوم استنجاء کے بیان میں ہے " 
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
۱۷/صفر المظفر شریف ۱۴۴۵ہجری بمطابق ۴/ستمبر ۲۰۲۳عیسوی بروز دو شنبه ــــــــــــ پیر شریف
Previous Post Next Post