زندہ جانور کے گوشت کا حکم



  مسئلہ:- دنبے کا جو پیچھے کا حصہ ہوتا ہے لوگ دنبہ کو ذبح کئے بغیر یعنی دنبہ زندہ ہی رہتا ہے اُس حصہ کے گوشت کو کاٹ کر بیچتے ہیں جب کہ وہ بعد میں پھر بڑھ جاتا ہے تو آیا یہ کہ وہ گوشت کھانا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب    
 کسی زندہ حیوان کے جسم سے اگر کوئی جز  الگ کردیا جائے وہ  مردار اور ناپاک کے حکم میں ہوجاتا ہے،جیساکہ حدیث مبارکہ میں ہے: 
"عَنْ أَبِي وَاقِدٍ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا قُطِعَ مِنَ الْبَهِيمَةِ وَهِيَ حَيَّةٌ فَهِيَ مَيْتَةٌ»"۔ (ابو داؤد ،۲/٤۸، رقم حدیث ۲۸۵۸)
ترجمہ: زندہ جانور کا جو بھی حصہ کاٹا گیا وہ مردار کے حکم میں ہے۔
لہذا اس کٹے ہوے جزء کو نہ خریدے اور نہ ہی استعمال میں لائیں کہ اس کا کھانا حرام ہے۔
والله تعالیٰ اعلم
۱۹ صفر المظفر ۱۴۴۵ ھجری
٦ اگست ۲۰۲۳ عیسوی چہار شنبہ
Previous Post Next Post