مسئلہ:- حضورﷺ کو وصال کے بعد جب غسل دیا گیا تو وہ غسل کا پانی کیا ہوا؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
حضرت علامہ سید آل رسول حسنین میاں برکاتی مارہروی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
سرکار دوعالم ﷺ کے غسل مبارک کا پانی چار شیشوں میں بھر کر ایک شیشی حضرت جبرئیل علیہ السلام نے لیا ایک حضرت میکائیل علیہ السلا م نے ، ایک حضرت اسرافیل علیہ السلام نے اور ایک حضرت عزرائیل علیہ السلام نے لیا ۔ حضرت عزرائیل علیہ السلام نزع کے وقت مومنوں کے منھ میں اس میں سے ایک قطرہ ڈال د یتے ہیں اس سے موت کی سختی میں آسانی ہو جا تی ھے ، حضرت میکائیل علیہ السلام منکر نکیر کے سوال کے وقت ایک قطرہ ڈال د یتے ہیں اس سے جواب میں سہولت ہوتی ہے ،حضرت اسرافیل علیہ السلام قیامت کے د ن ایک قطرہ چہرے پر چھڑک دیں گے اس سے قیامت کی دہشت سے امن ملے گا اور1 حضرت جبرائیل علیہ السلام دیدار الہی ہوتے وقت ایک قطرہ آنکھوں پر مل دیں گے جس سے د یدار خداوند ی کے مشاہد ے کی طاقت حاصل ہو جائے گی۔
(کیا آپ جانتے ہیں؟صفحہ ۱٤ پہلاباب نورِ محمدی )
والله تعالیٰ اعلم
۹ ربیع الاوّل شریف ۱۴۴۵ ھجری
۲۵ ستمبر ۲۰۲۳ عیسوی دوشنبہ
Tags:
متفرقات