مسئلہ:- کیا ایسی کوئی راویت ہے کہ عام مسلمان جس مسلمان کو الله کا ولی مانیں وہ واقعی الله کا ولی ہوتا ہے ؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جی ہاں ایسی روایت ہے
صاحبِ تفسیر نعیمی حکیم الامت حضرت علامہ مفتی احمد یار خاں نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :جس مسلمان کو عام مسلمان ولی اللہ جانیں وہ واقعی وہ الله کا ولی ہے ۔۔ اور اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جو چیز شریعت میں منع نہ ہو اور مسلمان اس کو ثواب کا کام جانیں وہ اللہ کے نزدیک بھی کار ثواب ہے جیسے کہ محفل میلاد ودیگر کار خیر نیاز فاتحہ وغیرہ حدیث پاک میں ہے ماراہ المومن حسنا فھو عند الله حسن یعنی جس کار خیر کو مسلمان اچھا سمجھیں وہ الله کے نزدیک بھی اچھا ہے مسلمان ہر چیز میں اور دونوں جہان میں الله کے گواہ ہیں ،
بحوالہ شان حبیب الرحمن صفحہ ٤١
اور حضرت ابوذر غفاری رضی الله عنہ نے عرض کی:
یارسول اللہ! الرجل یعمل العمل ویحمده الناس علیه ویثنون علیه به فقال رسول الله: تلک عاجلی بشریٰ المومن.
یارسول اللہ! ایک آدمی کوئی اچھا کام کرتا ہے اور لوگ اس پر اس کی تعریف کرتے ہیں۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ مومن کی فوری خوشخبری ہے۔ ( صحیح مسلم)
والله ور سولہ اعلم بالصواب
۲ ربیع النور شریف ۱۴۴۵ ھجری
۱۸ ستمبر ۲۰۲۳ عیسوی دوشنبہ
Tags:
متفرقات