کیا آدمی و جانور کا بھی سُترہ ہوسکتا ہے؟

مسئلہ:- نمازی کے آگے سے گزرنے کے لیے جو سُترہ کا حکم بتایا گیا ہے تو کیا آدمی اور جانور کا بھی سُترہ ہوسکتا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جی ہاں آدمی و جانور و درخت کا بھی سُترہ ہوسکتا ہے ۔ 
جیسا کہ غنیۃ المتملی شرح منیۃ المصلی صفحہ ۳٦۷ میں ہے : (اونحوھما )من شجرۃ او آدمی او دایۃ او غیر ذالک لا او مرو ربین ید المصلی اذ کان من وراہ الحائل "اھ 
اور بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ٦۱٦ میں ہے : 
درخت اور جانور اور آدمی وغیرہ کا بھی سُترہ ہو سکتا ہے کہ ان کے بعد گزرنے میں کچھ حرج نہیں مگر آدمی کو اس حالت میں سُترہ کیا جائے، جب کہ اس کی پیٹھ مصلّی کی طرف ہو کہ مصلّی کی طرف مونھ کرنا منع ہے۔
والله تعالیٰ اعلم 
۳ ربیع النور شریف ۱۴۴۵ ھجری
۱۹ ستمبر ۲۰۲۳ عیسوی سہ شنبہ
Previous Post Next Post