مسئلہ:- زید بکر خالد حامد بیٹھے بات کررہے تھے حامد نے کہا جو شخص اب بولے اس کی عورت کو طلاق اور پھر حامد خود ہی بولا تو حامد کی عورت کو طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ حامد کی عورت کو طلاق واقع ہوگئی ،
جیسا کہ فتاویٰ عالمگیری جلد دوم صفحہ ۱۰۲ میں ہے :
جماعۃ کانوا یتحدثون فی مجلس فقال رجل منھم من تکلم بعد ھذا فامرأۃ طالق ثم تکلم الحالف طلقت أمراتہ کذا فی فتاویٰ قاضیخان" اھ
اور بہار شریعت حصہ نہم صفحہ ۳۵۰ میں ہے :
کچھ لوگ کسی جگہ بیٹھے ہوئے بات کررہے تھے ان میں سے ایک نے کہا جو شخص اب بولے اوس کی عورت کو طلاق ہے پھرخود ہی بولا تو اوس کی عورت کو طلاق ہوگئی،
والله تعالیٰ اعلم
۲۷ صفر المظفر ۱۴۴۵ ھــــــجری
۱۴ ستمبر ۲۰۲۳ عیسوی پنجشنبہ
Tags:
قسم کا بیان