کافر کے مرنے پر کیا کہنا چاہیے؟

مسئلہ:- کافر کے مرنے پر کچھ پڑھنے کے حوالے سے علامہ ابن عابدین شامی حنفی متوفی ۱۲۵۲ھ۔ نے کس مسلک کے کتب سے نقل فرمایا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
ویسے کافر کے مرنے پر بہتر ہے کہ خاموش رہا جائے کچھ نہ پڑھا جائے 
 البتہ حضرت علامہ ابن عابدین شامی شامی علیہ الرحمہ نے کتب شافعیہ کے حوالے سے تعزیت کے یہ الفاظ نقل فرمائےہیں
  ویعزی المسلم بالکافر : اعظم اللہ اجرک وصبرک ، والکافر بالمسلم : غفراللہ لمیتک واحسن عزاءک “
( ردالمحتار ج٢ ص٢٤٢ دارالکتب العلمیۃ)
کہ مسلمان کافرکی تعزیت میں کہے اللہ تمہارا اجروصبر بڑا کرے ، اور کافر مسلمان کی تعزیت میں کہے اللہ آپ کے مرحوم کی مغفرت فرمائے اورآپ کی تعزیت کو بہتر بنائے، 
والله تعالیٰ اعلم۔ 
۲٦ صفر المظفر ۱۴۴۵ ھــــــجری
۱۳ ستمبر ۲۰۲۳ عیسوی چہار شنبہ
Previous Post Next Post