مسئلہ:- اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رحمہ اللہ علیہ کی دستار فضیلت کب ہوئی؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ 13 سال10 ماہ اور4 دن کی عمرمیں 14/شعبان المعظم 1286ھ،مطابق 19/نومبر 1869ء کو فارغ التحصیل ہوئے اور دستارِ فضیلت سے نوازے گئے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو قوتِ حافظہ سے خوب نوازا تھا۔ صرف مغرب اور عشاء کے درمیانی وقت میں ایک پارہ حفظ کر لیتے تھے، اور ایک ماہ میں قرآنِ مجید مکمل کرلیا۔اعلیٰ حضرت کے اساتذہ کی فہرست توبہت مختصر ہے، لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور اس کے حبیبﷺ کی عطا سے آپ کا سینہ علم ومعرفت کا خزینہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ آپ بہت سے علوم کے بانی و موجد ہیں۔
(ذَالِکَ فَضْلُ اللہِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشآء)
بحوالہ سوانح اعلیٰ حضرت وحیات اعلیٰ حضرت وغیرہم۔
والله تعالیٰ اعلم
۲۵ صفر المظفر ۱۴۴۵ ھــــــجری
۱۲ ستمبر ۲۰۲۳ عیسوی سہ شنبہ
Tags:
متفرقات