خالد کے مکان میں بکر کے کبوتروں نے انڈے دئیے تو اب تو خالد کا کبوتروں کو پکڑنا یا رکھنا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
خالد کا کبوتروں کو پکڑنا یا رکھنا جائز نہیں، کیونکہ انڈے بچے سب اسی کے ہیں جس کے کبوتر ہیں،
جیسا کہ بہار شریعت حصہ ۱۷ صفحہ ٦۸٦ میں ہے:
کسی کے مکان میں دوسرے لوگوں کے کبوتروں نے انڈے بچے کئے تو یہ انڈے بچے اُسی کے ہیں جس کے کبوتر ہیں دوسرے لوگوں کو یا مالک مکان کو ان کا پکڑنا اور رکھنا جائز نہیں ،
والله تعالیٰ اعلم
۲۴ صفر المظفر ۱۴۴۵ ھــــــجری
۱۱ ستمبر ۲۰۲۳ عیسوی دوشنبہ
Tags:
شکار کا بیان