مسئلہ:- کسی ملائکہ کی شان میں ادنیٰ سے گستاخی کرنا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
ملائکہ کی شان میں ادنیٰ سی گستاخی کرنا کفر ہے
( من شتم ملکاً أو أبغضہ فإنّہ یصیر کافراً کما في الأنبیاء، ومن ذکر الأنبیاء أو ملکاً بالحقارۃ فإنّہ یصیر کافراً )۔ ’’ تمہید ‘‘ لأبي شکور سالمي،ص ۱۲۲
جاہل لوگ اپنے کسی دشمن یا مبغوض(قابل نفرت ) کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ ملک الموت یا عزرائیل آگیا، یہ قریب بکلمۂ کُفر ہے۔
ویکفر بقولہ لغیرہ : رؤیتي إیاک کرؤیۃ ملک الموت عند البعض خلافا للأکثر، وقیل بہ إن قالہ لعداوتہ، لا لکراہۃ الموت )۔ ’’ البحر الرائق ‘‘ ، کتاب السیر، باب أحکام المرتدین، ج ۵ ، ص ۲۰۵ ، ملتقطاً ۔
بہار شریعت حصہ اول ملائکہ کا بیان
والله تعالیٰ اعلم
۲۳ صفر المظفر ۱۴۴۵ ھجری
۱۰ ستمبر ۲۰۲۳ عیسوی یکشنبہ
Tags:
عقائد کا بیان