مسئلہ :- زید نے جمعہ میں مطلق نیت یعنی امام کی اقتدا کی نیت کی جمعہ یا ظہر کا نام نہیں لیا اور امام نے ظہر پڑھی تو زید کی نماز ہوئی یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں زید کہ نماز ہوگئی کیونکہ زید نے مطلق نیت کی تھی یعنی امام کے اقتدا کی نیت کی تھی ،
جیسا کہ بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۵۰۰ میں ہے
جمعہ میں بہ نیت اقتدا نماز امام کی نیت کی ظہر یا جمعہ کی نیت نہ کی، نماز ہوگئی، خواہ امام نے جمعہ پڑھا ہو یا ظہر اور اگر بہ نیت اقتدا ظہر کی نیت کی اور امام کی نماز جمعہ تھی تو نہ جمعہ ہوا، نہ ظہر۔
والله تعالیٰ اعلم۔
۱۳ صفر المظفر ۱۴۴۵ ھجری
۳۱ اگست ۲۰۲۳ عیسوی پنجشنبہ
Tags:
نماز کا بیان