کسی نے وقت پر نماز پڑھنے کی قسم کھائی پھر سو گیا نماز کا وقت نکل گیا تو کیا حکم ہے؟

مسئلہ:- کسی نے قسم کھائی کہ وقت گزار کر نماز نہ پڑھے گا یعنی قضا نہیں ہونے دے گا اور وقت شروع ہونے کے بعد سو گیا اور وقت ختم ہونے کے بعد انکھ کھلی تو قسم ٹوٹ گئی یا نہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں قسم ٹوٹ گئ کیونکہ وقت ہوجانے کے بعد سویا تھا ہاں اگر وقت آنے سے پہلے سویا ہوتا تو قسم نہ ٹوٹتی، 
جیسا کہ بہار شریعت حصہ نہم صفحہ ۳۵۸ میں ہے: قسم کھائی کہ نماز وقت گزار کر نہ پڑھے گااور سوگیا یہاں تک کہ وقت ختم ہوگیااگر وقت آنے سے پہلے سویا اور وقت جانے کے بعد آنکھ کھلی توقسم نہیں ٹوٹی۔ اور وقت ہوجانے کے بعد سویا توٹوٹ گئی۔ 
والله تعالیٰ اعلم 
۲۹ محرم الحرام ۱۴۴۵ ھجری
۱۷ اگست ۲۰۲۳ عیسوی پنجشنبہ
Previous Post Next Post