آسمانوں میں جو خدا ہے الخ یہ گانا۔ گانا سننا اسٹیٹس لگانا کیسا ہے؟

مسئلہ :-آسمانوں پر جو خدا ہے اس سے میری یہی دعا ہے الخ۔۔ یہ گانا ، گانا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب اللھم ہدایۃ الحق والصواب
آسمانوں پے جو خدا ہے، یہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی ذات کے لئے بولنا کفر ہے۔ اسلئے کہ اس لفظ سے اسکے لئے جہت یعنی (سمت) کا ثبوت ہوتا ہے۔ اور اُسکی ذات جہت وسمت سے پاک ہے۔
جیسا کہ علامہ سعد الدین تفتازانی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: 
إذا لم يكن في مكان لم يكن في جهة لا علو ولا سفل ولا في غيرهما
 (شرح عقائد نسفی ۳۳)
ترجمہ، اللہ تبارک وتعالیٰ مکان میں ہونے سے پاک ہے۔ اور جب وہ مکان میں ہونے سے پاک ہے تو جہت یعنی سمت سے بھی پاک ہے اسی طرح اوپر اور نیچے ہونے سے بھی پاک ہے۔ 
اور حضرت علامہ نجیم مصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: *يكفر بوصفه تعالى بالفوق أو بالتحت* اه‍ تلخيصا. 
بحرالرائق جلد پنجم ۱۲۰)

ترجمہ ، جو اللہ عزوجل کو اوپر یا نیچے قرار دے تو اُس پر حکم کفر لگایا جائے گا۔  
(ماخذ از فتاوی فیض الرسول جلد اوّل صفحہ( ۲/ ۳) شبیر برادرز لاہور
والله تعالیٰ اعلم 
۳۰ محرم الحرام ۱۴۴۵ ھجری
۱۸ اگست ۲۰۲۳ عیسوی جمعہ مبارکہ
Previous Post Next Post