قسم کھائی کی عصر کی نماز جماعت سے پڑھے گا تیسری رکعت میں شامل ہوا تو کیا حکم ہے؟

مسئلہ :-کسی نے قسم کھائی کہ عصر کی نماز جماعت سے پڑھے گا 
اور تیسری رکعت میں شامل ہوگیا تو قسم ٹوٹ گئی یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں قسم نہیں ٹوٹی  کیونکہ تیسری میں شامل ہوا تو اب بھی دو رکعتیں باقی ہیں ہاں اگر چوتھی میں شامل ہوتا تو قسم ٹوٹ جاتی 
جیسا کہ بہار میں شرح وقایہ کے حوالے سے ہے :قسم کھائی کہ فلاں نماز جماعت سے پڑھے گااور آدھی سے کم جماعت سے ملی یعنی چار یا تین رکعت والی میں ایک رکعت جماعت سے پائی یا قعدہ میں شریک ہوا تو قسم ٹوٹ گئی اگرچہ جماعت کا ثواب پائے گا-
بہار شریعت ح ۹ ص ۳۵۸ قسم کا بیان
والله تعالیٰ اعلم
۱ صفر المظفر ۱۴۴۵ ھجری
۱۹ اگست ۲۰۲۳ عیسوی شنبہ
Previous Post Next Post