مسئلہ:- کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ جب حضرتِ عیسی علیہ السّلام جب آسمان سے روئے زمین پر تشریف لائیں گے تو کیا آپ شادی کریں گے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
بےشک ایسی روایت ہے کہ حضرتِ علیہ السلام شادی کریں گے
ایک روایت میں ہے کہ قوم شعیب علیہ السلام میں ہوگی اور دوسری روایت میں ہے کہ عرب کے مشہور قبیلہ ازد میں ہوگی ، دو صاحبزادے تولد ہونگے ، ایک کا اسم گرامی محمد اور دوسرے کا نام نامی موسی ہوگا رضی اللہ عنھما
علامہ بدرالدین عینی حنفی متوفی ۸۵۵ھ فرماتے ہیں
" وعن ابن عباس: «يتزوج من قوم شعيب، وهو ختن موسى، عليه الصلاة والسلام، وهم جذام فيولد له فيهم ويقيم تسع عشرة سنة لا يكون أميراً ولا شرطياً ولا ملكاً». وعن يزيد بن أبي حبيب: «يتزوج امرأة من الأزد ليعلم الناس أنه ليس بإله»، وقيل: يتزوج ويولد له ويمكث خمسة وأربعين سنة، ويدفن مع النبي ﷺ، في قبره، وقيل: يدفن في الأرض المقدسة، وهو غريب، وفي حديث عبد الله ابن عمر: یمکث فی الارض سبعاً، ويولد له ولدان: محمد وموسى، اھ
عمدۃالقاری ، کتاب احادیث الانبیاء علیہم السلام ، باب نزول عیسی ابن مریم علیہ السلام ، رقم الحدیث :۳۴۴۹ ، ۱۶/۵۶ ، مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت ،
یعنی ، جب حضرت عیسی علیہ السلام زمین پر تشریف لائیں گے تو شادی کریں گے اور اپنی زوجہ کےساتھ انیس سال قیام فرمائیں گے ، حضرت ابو ہریرہ کی روایت میں چالیس سال ہے ، اور کعب کی روایت میں چوبیس سال ، قوم شعیب علیہ السلام کی عورت سے نکاح فرمائیں گے جوکہ حضرت موسی علیہ السلام خسر ہیں ، اولاد بھی ہوگی ، کعب بن ابی حبیب کی روایت میں ہے کہ وہ خوش نصیب عورت قبیلہ ازد سے ہوگی ، شادی اسلئےکہ کرینگے کہ لوگ جان لیں کہ وہ خدا نہیں ہیں ، حضرت عبداللہ بن عمر کی روایت میں ہے کہ دو بچے ہونگے محمد اور موسی ،
والله تعالیٰ اعلم
۸ صفر المظفر ۱۴۴۵ ھجری
۲۶ اگست ۲۰۲۳ عیسوی شنبہ
Tags:
عقائد کا بیان