مسئلہ:- زید کہتا ہے زمین بڑی ہے
اور بکر کہتا ہے چاند بڑا ہے آیا یہ دونوں میں کس کا قول درست ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
زید کا قول درست ہے کیوں کہ زمین چاند سے چوگنی بڑی ہے اسی لیے زمین سے چاند چھوٹا دکھائی دیتا ہے جب کہ چاند سے زمین بہت بڑی دکھائی دیتی ہے
جیسا کہ شارح بخاری علامہ شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:
اور زمین چاند سے چوگنا بڑی ہے اس لیۓ چاند پر سے زمین بہت بڑی دکھائی دیتی ہے زمین کے اوپر چونکہ کرۂ ہوا ہے اس لیے زمین سے ستارے ہلتے ہوۓ نظر آتے ہیں مگر چاند پر سے بالکلیه ساکن جامد دکھائی دیں گے زمین سے فضا نیلگوں دکھائی دیتی ہے مگر چاند سے بالکل سیاہ نکھری ہوئی دکھائی دے گی-
اسلام اور چاند کا سفر صفحه نمبر ٦٦ مکتبه بہار شریعت )
واللّٰه تعالیٰ اعلم و رسوله اعلم بالصواب
۷ صفر المظفر ۱۴۴۵ ھجری
۲۵ اگست ۲۰۲۳ عیسوی جمعه مبارکه
Tags:
متفرقات