کسی کے گھر میں قدم نہ رکھنے کی قسم کھائی سواری پر مکان کے اندر گیا تو کیا حکم ہے؟

مسئلہ؛- بکر نے قسم کھائی کہ زید کے گھر میں قدم نہ رکھے گا سواری پر مکان کے اندر گیا قسم ٹوٹ گئ یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں قسم ٹوٹ گئی 
کیونکہ قدم رکھنے سے مراد گھر داخل ہونا ہے نہ کہ صرف قدم رکھنا، جیسا کہ بہار شریعت میں درمختار کتاب الایمان کے حوالے سے ہے: 
قسم کھائی کہ تیرے گھر میں قدم نہ رکھوں گا اس سے مراد گھر میں داخل ہونا ہے نہ کہ صرف قدم رکھنا لہٰذا اگر سواری پر مکان کے اندر گیا یا جوتے پہنے ہوئے جب بھی قسم ٹوٹ گئی اور اگر دروازہ کے باہر لیٹ کر صرف پاؤں مکان کے اندر کر دیے تو قسم نہیں ٹوٹی _
بہار شریعت حصہ نہم صفحہ ۳۲۵ قسم کا بیان
والله تعالیٰ اعلم
۵ صفر المظفر ۱۴۴۵ ھجری
۲۳ اگست ۲۰۲۳ عیسوی چہار شنبہ
Previous Post Next Post