دولہا کے کسی کے کہنے پر نکاح قبول کیا تو نکاح ہوا یا نہیں؟

مسئلہ:- نکاح پڑھانے والے نے ایجاب کے الفاظ کہے دولہا خاموش رہا کسی کے کہنے پر نکاح کو قبول کیا تو نکاح ہوا یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
نکاح ہوگیا اگر چہ کسی کے کہنے پر قبول کیا کیونکہ ایجاب کے بعد فوراً قبول کرنا شرط نہیں ،جیسا کہ بہار شریعت میں ردالمحتار وغیرہ کے حوالے سے ہے : ایجاب کے بعد فوراً قبول کرنا شرط نہیں جب کہ مجلس نہ بدلی ہو، لہٰذا اگر نکاح پڑھانے والے نے ایجاب کے الفاظ کہے اور دولہا نے سکوت کیا پھر کسی کے کہنے پر قبول کیا تو ہوگیا۔
والله تعالیٰ اعلم
۴ صفر المظفر ۱۴۴۵ ھجری
۲۲ اگست ۲۰۲۳ عیسوی سہ شنبہ
Previous Post Next Post