مسئلہ:- اگر کسی مرد یا عورت نے خنثیٰ سے شادی کی تو یہ نکاح باطل ہے مگر کس صورت میں نکاح کو صحیح مانا جائے گا؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
نکاح کے بعد اگر اسکا عورت ہونا ثابت ہوجائے اور نکاح مرد سے ہوا ہے تو صحیح ہے اسی طرح اگر عورت سے نکاح ہوا اور اسکا مرد ہونا ثابت ہوجائے تب بھی صحیح ہو جائے گا۔
جیسا کہ حضرت علامہ ابن عابدین شامی حنفی متوفی ۱۲۵۲ ھ فرماتے ہیں
" ففی البحر عن الزیلعی فی کتاب الخنثی: لو زوجہ ابوہ او مولاہ امرأۃ او رجلا لایحکم بصحتہ حتی یتبین حالہ انہ رجل او امرأۃ فاذا ظھر انہ خلاف ما زوج بہ تبین ان العقد کان صحیحا و الا فباطل لعدم مصادفۃ المحل" اھ
(ردالمحتار جلد چہارم صفحہ ٦۱ کتاب النکاح)
والله تعالیٰ اعلم
۳ صفر المظفر ۱۴۴۵ ھجری
۲۱ اگست ۲۰۲۳ عیسوی دوشنبہ
Tags:
نکاح کا بیان