مسئلہ :- شیعہ مذہب کی ابتداء کس صحابی کے زمانے سے ہوئی؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
شیعہ مذہب کی شروعات خلیفۂ سوم ذوالنورین حضرتِ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے آخری دور میں ہوئی جس کے موجد ( ایجاد کرنے والے ) یہودی الاصل منافق " عبد اللہ بن سبا " اور اس کے رفقاء تھے ، ان لوگوں نے اپنے کو شیعانِ علی کے نام سے موسوم کیا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی محبت میں حد درجہ مبالغہ آرائی سے کام لیا ، دیگر صحابۂ کرام رضوان الله تعالیٰ علیھم اجمعین کے ساتھ بغض و عداوت اور " نعوذ بالله " جن صحابۂ کرام رضوان الله تعالیٰ علیھم اجمعین نے خلیفۂ اول حضرتِ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دستِ مبارک پر بیعت کی ان سب کو کافر قرار دیا ، اس کے علاوہ شیعوں کے بہت سے باطل عقائد و نظریات ہیں
تفصیل کے لئے دیکھئے حضرت شاہ عبد العزیز صاحب محدث دہلوی رحمہ اللہ کی کتاب " تحفہ اثنا عشریہ صفحہ ۲٤)
والله تعالیٰ اعلم
۲۶ محرم الحرام ۱۴۴۵ ھجری
۱۴ اگست ۲۰۲۳ عیسوی دوشنبہ
Tags:
متفرقات