حجة الوداع کے موقع پر کتنے صحابۂ کرام تھے؟


مسئلہ :-حجۃ الوداع کے موقع پر کثیر تعداد میں صحابہ کرام موجود تھے مگر مورخین کے مطابق اُس وقت کتنے تعداد میں صحابہ کرام موجود تھے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
حجةالوداع کےموقع پر صحابہ کثیر تعداد میں تھے 
بعض مفسرین فرماتے ہیں کہ اس موقع پر نوے ہزار جانثار تھے کچھ فرماتے ہیں ایک لاکھ چودہ ہزار تھے کچھ نےلکھا ہے ایک لاکھ چوبیس ہزار تھے، 

اور حدیث شریف ہیں حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حجةالوداع کا واقعہ روایت کرتے فرمایا ہے ۔۔
*"' فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ ، ثُمَّ رَكِبَ الْقَصْوَاءَ ، حَتَّى إِذَا اسْتَوَتْ بِهِ نَاقَتُهُ عَلَى الْبَيْدَاءِ نَظَرْتُ إِلَى مَدِّ بَصَرِي بَيْنَ يَدَيْهِ مِنْ رَاكِبٍ وَمَاشٍ، وَعَنْ يَمِينِهِ مِثْلَ ذَلِكَ، وَعَنْ يَسَارِهِ مِثْلَ ذَلِكَ، وَمِنْ خَلْفِهِ مِثْلَ ذَلِكَ '*
پھر نبی کریم ﷺ نے مسجد میں دورکعت نماز ادا فرماٸی اور قصواء نام کی اونٹنی پرسوار ہوۓ یہاں تک کہ جب نبی کریم ﷺ کو وہ سواری لے کر بیداء میدان میں پہنچی تو میں {حضرت جابر} نے دیکھا آگے کی طرف جہاں تک کہ میری نظر پہنچی تو سوارہی سوار اور پیادے ہی نظر آرہے تھے اور اپنے اسی طرح داہنی طرف بھی مجمع دیکھا اور بائیں طرف بھی دیکھا اور پیچھے بھی ایسا ہی دیکھا یعنی چاروں طرف طرف تاحدنظر مجمع ہی مجمع تھا، 
صحیح مسلم ، جلداول ، کتاب الحج ، صفحہ ٣٩٤ تا ٣٩٥' مجلس برکات 
اور حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی واقعہ حجةالوداع بیان کرتے ہوئے یوں لکھتے ہیں 
جب نبی کریم ﷺ غزوات اور وفود کے امور سے فارغ ہوۓ تو حج کےلیے تشریف لیجانےکاارادہ فرمایا کہ اعلان کرایا کہ حضورﷺ حج کے لیے تشریف لےجارہے ہیں اوراطراف و اکناف میں لوگوں کو بھیجا اسکےبعد مدینہ طیبہ میں لوگوں کا آنا شروع ہوگیا آخرذیقعدہ میں جبکہ اس مہینہ کی پانچ راتیں باقی تھیں خلق کتیر کےساتھ روانہ ہوۓ اورچوتھی ذی الحجہ کی صبح کو مکہ مکرمہ میں داخل ہوگۓ اس سفر میں اتنے اصحاب جمع ہوۓ جس کا کوٸی حساب نہیں بعض نوے ہزار بتاتے ہیں ایک روایت میں ایک لاکھ چودہ ہزار ہے، ایک روایت میں ایک لاکھ چوبیس ہزار ہے اوریہی قول راجح ہے اہل سیر کہتے ہیں جدھر بھی لوگ نظر اٹھاتےتھے آدمی ہی آدمی نظر آتاتھا
(مدارج النبوۃ ، جلد دوم صفحہ ٤٥٣، مطبوعہ لاہور )
والله تعالٰی اعلم
۲۴ محرم الحرام ۱۴۴۵ ھجری
۱۲ اگست ۲۰۲۳ عیسوی شنبہ
Previous Post Next Post