بوقتِ آپریشن مریض کو بے ہوشی کی دوا دینا یا انجکشن لگانا جائز ہے یا نہیں؟

مسئلہ :-آپریشن کرنے کے لیے مریض کو جو دوا انجکشن وغیرہ سے جو بیہوش کرتے ہیں تو ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جائز ہے کیونکہ اگر اِس میں جواز کی صورت نہ ہوتی تو آدمی بہت بڑے الجھن کا شکار ہوجاتا اس لیے جواز کی صورت ہے بہار شریعت میں ردالمحتار سے ہے 
بعض امراض میں   مریض کو بے ہوش کرنا پڑتا ہے، تاکہ گوشت کاٹا جاسکے یا ہڈی وغیرہ کو جوڑا جاسکے یا زخم میں   ٹانکے لگائے جائیں  ، اس ضرورت سے دوا سے بے ہوش کرنا جائز ہے۔  (ردالمحتار)
بہار شریعت حصہ ۱۶ صفحہ ۵۱۰) 
والله تعالیٰ اعلم
۳ محرم الحرام  ۱۴۴۵ ھجری
۲۲ جولائی ۲۰۲۳ عیسوی ہفتہ
Previous Post Next Post