مسئلہ :- مسبوق نے بھول کر امام کے ساتھ سلام پھیر دیا پھر سوچا کہ نماز فاسد ہوگئ نئے سرے سے پڑھنے کی نیت سے اللہ اکبر کہا تو کیا حکم ہے؟
نئے سرے سے الله اکبر کہنے کی وجہ سے نماز فاسد ہوگئی
جیسا کہ بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۵۹۵ میں ہے :
بھول کر امام کے ساتھ سلام پھیر دیا پھر گمان کر کے کہ نماز فاسد ہوگئی، نئے سرے سے پڑھنے کی نیت سے اﷲ اکبر کہا، تو اب فاسد ہوگئی۔
واللہ تعالیٰ اعلم۔
۲ محرم الحرام ۱۴۴۵ ھجری
۲۱ جولائی ۲۰۲۳ عیسوی جمعہ مبارکہ
Tags:
نماز کا بیان