مُردہ عورت کا دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے یا نہیں؟

مسئلہ؛- مُردہ عورت کا دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوجاتی ہے یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
مُردہ عورت کا دودھ پینے سے بھی عند الشرع رضاعت ثابت ہوجاتی ہے 
در مختار جلد چہارم صفحہ ۳۹۰ میں ہے:
وشرعاً: مص من ثدي أدمیة ولوبکراً، أو میتةً، أواٰیسةً․ وألحق بالمص الوجور والسعوط , اھ
اور بہار شریعت حصہ ہفتم صفحہ ۳۷ میں ہے : کوآری یا بڑھیا کا دودھ پیا بلکہ مردہ عورت کا دودھ پیا جب بھی رضاعت ثابت ہے - 
واللہ تعالیٰ اعلم
۱۴ ذی الحجہ ۱۴۴۴ ھجری
۳ جولائی ۲۰۲۳ عیسوی دوشنبہ
Previous Post Next Post