مسئلہ :- زید عمرہ کرنے گیا اور زید عمرہ کرکے حرم سے باہر آکر حلق کروایا تو زید کے لیے کیا حکم ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں زید پر دم واجب ہے کیونکہ عمرہ کا حلق حرم ہی ہونا ضروری ہے باہر حلق کیا تو دم واجب ہے ، زید کو چاہیے تھا کہ حرم میں ہے حلق کرواتا کہ عمرہ میں حلق کی قید نہیں ہے کبھی بھی کریں مگر حرم میں ہی ہونا چاہیے
درمختار میں ہے:"(لَا) دَمَ (فِي مُعْتَمِرٍ) خَرَجَ (ثُمَّ رَجَعَ مِنْ حِلٍّ) إلَى الْحَرَمِ (ثُمَّ قَصَرَ)"
ردالمحتار میں ہے:"(قَوْلُهُ خَرَجَ) أَيْ مِنْ الْحَرَمِ (قَوْلُهُ ثُمَّ رَجَعَ مِنْ حِلٍّ) أَيْ قَبْلَ أَنْ يَحْلِقَ أَوْ يُقَصِّرَ فِي الْحِلِّ"
(کتاب الحج، باب الجنایات، صفحہ ١٢١٠)
بہار شریعت میں ہے: "عمرہ کا حلق بھی حرم ہی میں ہونا ضرور ہے، اس کا حلق بھی حرم سے باہر ہوا تو دَم ہے مگر اس میں وقت کی شرط نہیں."(حصہ ششم ، صفحہ :١١٨٦، مکتبة المدینة)
والله تعالیٰ اعلم
۱۵ ذی الحجہ ۱۴۴۴ ھجری
۴ جولائی ۲۰۲۳ عیسوی سہ شنبہ
Tags:
حج وعمرہ کا بیان