مسئلہ :- عید گاہ میں جماعت کے ساتھ جنازہ کی نماز ادا کرنا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
نماز جنازہ کی جماعت عیدگاہ کے اندر ہوسکتی ہے شرعا کچھ حرج نہیں
جیساکہ حضور فقیہ الملت والدین مفتی جلال الدین احمد قبلہ امجدی علیہ الرحمۃ والرضوان فتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ ٤٤٦ میں تحریر فرماتے ہیں کہ
نماز جنازہ عیدگاہ کے احاطہ اور مدرسہ میں بھی پڑھی جاسکتی ہے جیساکہ سید العلماء حضرت علامہ سید احمد طحطاوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ " لا تکرہ فی مسجد اعد لھا و کذا فی مدرسۃ و مصلی عید " اھ
طحطاوی علی مراقی الفلاح مطبوعہ قسطنطنیہ صفحہ ۳۲٦
والله تعالیٰ اعلم
۱۲ محرم الحرام ۱۴۴۵ ھجری
۳۱ جولائی ۲۰۲۳ عیسوی دوشنبہ
Tags:
جنازہ کا بیان