سر پر پان کھلوانا کیسا ہے؟

مسئله-:- سر پر پان کھلوانا کیسا ہے؟
بسم اللّٰه الرحمٰنِ الرحیم 
الجواب بعون الملک الوھاب ھدایۃ الحق والصواب 
سر پر پان‌کھلوانا جائز ہے جبکه پیشانی کے بال باقی رکھے جائیں اور جیساکه اس کے متعلق امامِ عشق و محبت سیدی وسندی‌ آقائی و مولائی سرکار اعلیٰ حضرت رضی ﷲ عنه فتاویٰ رضویه شریف میں تحریر فرماتے ہیں
بلا شبہ جائز ہے اور زمانہ حضرت شیخ العالم فرید الدین گنج شکر و حضرت سلطان المشائخ نظام الملۃ الدین علیہما الرضوان سے مسلمان میں بلا نکیر رائج ہے حقه کا دم لگانا جس طرح جہال وقت افطار کرتے ہیں جس سے حواص صحیح نہیں رہتے حرام ہے اور کثیف اور بدبو رکھا جائے تو مکروہِ تنزیہی ہے جیسے کچا لہسن اور پیاز ورنه مباح خالص ہے-
سر پر پان بھی کھلوانا جائز ہے جبکه پیشانی کے بال باقی رکھے جائیں ہندیه میں ہے-
ولا بأس للرجل ان یحلق وسطراسه- 
کوئی حرج نہیں که مرد اپنے سر کی چوٹی (سنٹر) مونڈا ڈالے 
فتاویٰ رضویه شریف جلد ۲۴صفحه نمبر ۵۵۴/554 باب حقه و پان کا بیان
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ 
۱۱محرم الحرام شریف ۱۴۴۵ہجری بمطابق ۳۰جولائی۲۰۲۳بروز یکشنبه ــــــــــــــــــ اتوار
Previous Post Next Post