مسئلہ:- تعزیہ سب سے پہلے کس نے بنوایا تھا؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
سب سے پہلے سلطان تیمور لنگ نے بنوایا اور اس نے ایسا تعزیہ بنوایا جیسا ہوبہو روضہ پر فتوح سید الشہداء حضرت امام حسین رضی ﷲ تعالٰی عنہ ہے ویسا بنوایا تھا ساتھ ہی ساتھ اسے ایک جگہ رکھ دیا گیا تھا اسے پھرایا نہیں گیا،
( فتاویٰ رضویہ جلد (۲۶) ص (۵۱۸) رضا فاؤنڈیشن لاہور )
لیکن جو مروجہ تعزیہ داری ہے وہ کس نے ایجاد کیا تو اس کے جواب میں امام اہلسنت فقیہ باکمال امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:
بہت جدید، ہندوستانیوں کی ایجاد ہے
(فتاوی رضویہ جلد (۲۴) ص (۵۰۹) مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )
تعزیہ جو آج کل مروج ہے یہ سراسر ناجائز و حرام ہے اور اس کی حرمت میں علماء حق کا کوئی اختلاف نہیں تقریباً سو سے بھی زائد کتب فتاویٰ میں حرام مرقوم ہے، مخالفت تو اہل تشیع کرتے ہیں اور بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں اور وہی حلت کے قائل ہیں، مگر ہمارا مذہب اور مسلک اعلی حضرت کا یہی پیغام ہے کہ مروجہ تعزیہ داری ناجائز و حرام ہے،
(فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد (۱۶) ص (۱۲۱) و ج (۲۱) ص (۴۲۵) و ج (۲۴) ص (۵۵۷/۱۴۱/۵۰۰/۵۰۲/۵۰۴/۵۰۹) مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )
مزید وضاحت کے لئے رسالہ اعالی الافادۃ فی تعزیۃالھندوبیان شھادۃ ۱۳۲۱ھ
(ہندوستان میں تعزیہ داری اوربیان شہادت کے احکام سے متعلق بُلند پایہ فوائد)
والله تعالیٰ اعلم
۹ محرم الحرام ۱۴۴۵ ھجری
۲۸ جولائی ۲۰۲۳ عیسوی جمعہ
Tags:
متفرقات