مسئلہ :- معرکۂ کربلا کے بعد امام عالی مقام اور ان کے جانثاروں یعنی امام کے رفقاء شہید ہونے والے حضرات کو کس قبیلہ کے لوگوں نے دفن کیا؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
کربلا سے یزیدی لشکر جانے کے بعد قریب کے گاؤں غاضریہ میں ایک قبیلۂ بنی اسد آباد تھا اسی قبیلہ نے حضرت امام اور انکے ساتھیوں کی لاشوں کو آکر دفن کیا
(بحوالۂ خطبات محرم صفحہ ٤۳۳ واقعات بعد شہادت)
مگر سید الشہداء حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سر انور کہاں دفن کیا گیا اس میں اختلاف ہے مشہور یہ ہے کہ اسیران کربلا کے ساتھ یزید نے آپ کے سر مبارک کو مدینہ طیبہ روانہ کیا جو سیدہ فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا یا حضرت امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پہلو میں دفن کیا گیا
(المرجع السابق صفحہ ٤٤٠ مدینہ منورہ کو واپسی) اور یاد رہے کہ حضرت فاطمۃ الزہرہ اور حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہما جنت البقیع میں مدفون ہیں،
والله تعالیٰ اعلم
۸ محرم الحرام ۱۴۴۵ ھجری
۲۷ جولائی ۲۰۳۳ عیسوی پنجشنبہ
Tags:
متفرقات