مسئلہ:- چار رکعت والی نماز میں مسافر نے مقیم امام کی اقتداء اس وقت کی جب دو رکعت ہوچکی تھی تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد مسافر کے لیے کیا حکم ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
امام کے سلام پھیرتے ہی کھڑے ہوکر دو رکعت اور پڑھے کہ چار پوری ہو جائے کیونکہ مسافر کو مقیم امام کی اقتدا میں چار پوری پڑھنے کا حکم ہے ۔
جیسا کہ فتاوی ہندیہ الباب الخامس عشر فی صلاۃ المسافر” میں ہے "وان اقتدی مسافر بمقیم اتم اربعا” ١ھ. (ج١ صفحہ ١٤٢)
والله تعالیٰ اعلم
۳ ذی الحجہ ۱۴۴۴ ھجری
۲۲ جون ۲۰۲۳ عیسوی پنجشنبہ
Tags:
نماز کا بیان