حجاج کرام منیٰ میں قربانی کرنا چاہیں تو کب کرسکتے ہیں ؟

مسئله:-حجاج کرام منٰی میں قربانی کرنا چاہیں تو کب کر سکتے ہیں اور ان‌ کے لیۓ کیا حکم ہے؟
بسم اللّٰه الرحمٰنِ الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 حجاج کرام منٰی میں قربانی کرنا چاہیں تو وہ طلوع فجر کے بعد قربانی کر سکتے ہیں اور ان کے لیۓ وہی حکم‌ ہے جو دیہات میں قربانی کا ہے یعنی طلوع فجر کے بعد سے ، 
جساکہ حضور صدر الشریعه بدرالطریقه  علامہ امجد علی اعظمی علیه الرحمه تحریر فرماتے ہیں
منیٰ میں چونکہ عید کی نماز نہیں ہوتی لہٰذا وہاں جو قربانی کرنا چاہے طلوع فجر کے بعد سے کرسکتا ہے اوس کے لیے وہی حکم ہے جو دیہات کا ہے کسی شہر میں اگر فتنہ کی وجہ سے نماز عید نہ ہو تو وہاں دسویں کی طلوع فجر کے بعد قربانی ہوسکتی ہے۔  بہار شریعت جلد سوم حصه پندرہ صفحه نمبر۳۳۹
قربانی کا بیان
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ  
۱ذی الحجۃ الحرام شریف۱۴۴۴ھجری بمطابق ۲۰ جون۲۰۲۳عیسوی بروز سه شنـــبه ــــــــــــــمنگل
Previous Post Next Post