مسئله:- زید اپنے گلے میں تانبے اور پیتل کا آله دھاگے میں باندھ کر دانت صاف کرنے کے لیۓ گلے میں لٹکاۓ رہتا ہے تو از روۓ شرع زید کا اپنے گلے میں دھاگے میں باندھ کر لٹکانا کیسا ہے؟
بسم اللّٰه الرحمٰنِ الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب ھدایۃ الحق والصواب
زید کو تانبے اور پیتل کا آله دانت صاف کرنے کے لئے اپنے گلے میں لٹکانا ناجائز ہے جیساکه سیدی و سندیآقائی و مولائی استاذ الفقہاء مجدد مأۃ ماضیه و حاضرہ سرکار اعلیٰحضرت رضی ﷲ عنه اس کے متعلق ایک سوال کے جواب تحریر فرماتے ہیں
ناجائز ہے کیوں که یه تعلیق (یعنی پہننے) کے حکم میں ہے ویسے جائز ہے اور سونے چاندی کا حرامہے بلکه عورتوں کو بھی ایسے ہی سونے کے ظروف (یعنی برتنوں) میں کھانا ناجائز ہے اور گھڑی کی چین بھی عام ازیں که چاندی کے ہو یا پیتل کی ہاں باندھ سکتا ہے
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
ملفوظات اعلیٰ حضرت صفحه ۳۵۱
۱۶ذی القعدہ شریف۱۴۴۴ ھجری بمطابق ۶جـــــون۲۰۲۳عیسوی بروز سه شنبه ــــــــــــمنگل
Tags:
متفرقات