مسئله:- ایک شخص فقیر تھا اور اس نے قربانی کی اور قربانی کرنے کے بعد ابھی وقت باقی تھا وہ فقیر شخص غنی ہو گیا اب اس پر قربانی واجب ہے یا نہیں یا جو پہلے قربانی کی تھی وہ مانی جائیگی؟
بسم اللّٰه الرحمٰنِ الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب ھدایۃ الحق والصواب
اس میں علماء کے دو اقوال ہیں یعنی غنی ہونے کے بعد قربانی واجب ہے اور جو پہلے کیا تھا وہ واجب نه تھی اب وہ شخص دوبارہ قربانی کرے بعض علماء نے فرمایا کہ وہ پہلی قربانی کافی ہے
جیساکه حضور صدر الشریعه بدرالطریقه حضرت العلام مولانا و مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیه الرحمه تحریر فرماتے ہیں
ایک شخص فقیر تھا مگر اوس نے قربانی کر ڈالی اس کے بعد ابھی وقت قربانی کا باقی تھا کہ غنی ہوگیا تو اوس کو پھر قربانی کرنی چاہیے کہ پہلے جو کی تھی وہ واجب نہ تھی اور اب واجب ہے بعض علماء نے فرمایا کہ وہ پہلی قربانی کافی ہے اور اگر باوجود مالک نصاب ہونے کے اوس نے قربانی نہ کی اور وقت ختم ہونے کے بعد فقیر ہوگیا تو اوس پر بکری کی قیمت کا صدقہ کرنا واجب ہے یعنی وقت گزرنے کے بعد قربانی ساقط نہیں ہوگی۔ اور اگر مالک نصاب بغیر قربانی کیے ہوئے انھیں دنوں میں مرگیا تو اوس کی قربانی ساقط ہوگئی
بہار شریعت جلد سوم حصه پندرہ صفحه نمبر ۳۳۷باب قربانی کا بیان
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
بہار شریعت جلد سوم حصه پندرہ صفحه نمبر ۳۳۷باب قربانی کا بیان
۱۵ذی القعدہ شریف۱۴۴۴ ھجری بمطابق ۵جــــون۲۰۲۳عیسوی بروز دوشنبه ـــــــــــــــــــــــ پیر شریف
Tags:
قربانی کا بیان