مسئله:- زید کہتا ہے که خوف کی پانچ قسم ہے اور خالد کہتا ہے که سات قسم ہے آیا ان دونوں میں کس کا قول درست ہے؟
بسم اللّٰه الرحمٰنِ الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب ھدایۃ الحق والصواب
زید کا کہنا غلط ہے اور خالد کا بھی کہنا غلط ہے یعنی دونوں کے قول غلط ہیں خوف کی نه تو پانچ قسم ہے اور نه ہی سات قسم ہے بلکه خوف کی تین اقسام ہیں جو مندرجه ذیل ہیں ملاحظه فرمائیں؟
(١) خوفِ طبعی دشمنوں سے درندوں سے سزاؤں سے ڈرنا خوفِ طبعی ہے
(٢) غیر طبعی اللّٰه کے علاوہ غیروں سے اس طرح ڈرنا جیسے اللّٰه تعالیٰ سے ڈرنے کا حق ہے
(٣) اعمالِ صالح:- کی تبلیغ و پرچار کے لیۓ لوگوں سے ڈرنا یعنی اگر میں دینی بات کروں گا تو لوگ میرا مذاق اڑائیں گی-
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
ایمان کی شاخیں مترجم شعب الایمان صفحه نمبر۱۰۸
۱۴ذی القعدہ شریف۱۴۴۴ ھجری بمطابق ۴جــــــون۲۰۲۳عیسوی بروز یکشنبه ــــــــــــــــــ اتوار
Tags:
متفرقات