مسئله:-سات لوگوں نے مل ایک بڑا جانور خریدا قربانی کے لئے لیکن ان میں سے ایک شخص کا انتقال ہو گیا باقی لوگوں نے فوت شدہ شخص کے ورثاء کی اجازت کے بغیر قربانی کردی تو اس قربانی کا حکم ہے؟
بسم اللّٰه الرحمٰنِ الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب ھدایۃ الحق والصواب
صورتِ مسئوله کسی کی قربانی نہیں ہوگی ہاں ورثہ اجازت دے دیں تو سب کی ہوجائے گی جیساکه حضور صدر الشریعه بدرالطریقہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمه تحریر فرماتے ہیں
سات شخصوں نے قربانی کے لیے گائے خریدی تھی ان میں ایک کا انتقال ہوگیا اس کے ورثہ نے شرکا سے یہ کہہ دیا کہ تم اس گائے کوں اپنی طرف سے اور اوس کی طرف سے قربانی کرو اونھوں نے کر لی تو سب کی قربانیاں جائز ہیں اور اگر بغیر اجازت ورثہ ان شرکا نے کی تو کسی کی نہ ہوئی۔
بہار شریعت جلد سوم حصه پندرہ صفحه ۳۴۵باب قربانی کے جانور میں شرکت کا بیان
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
بہار شریعت جلد سوم حصه پندرہ صفحه نمبر۳۴۵باب قربانی کے جانور میں شرکت کا بیان
ذی الحجہ شریف۱۴۴۴ھجری بمطابق ۳۰جون۲۰۲۳عیسوی بروز آدینه ـــــــــــــــــــــــــجمعة المبارک
Tags:
قربانی کا بیان