فقیر کا جانور گم ہوگیا گیا پھر وہ دوسرا لے آیا پھر گُمشدہ جانور مل گیا تو کیا حکم ہے؟

زید فقیر تھا اور اس کے پاس قربانی کا جانور تھا جو گُم ہوگیا اور اس کی جگه دوسرا لیا اب وہ مل گیا تو زید اب دونوں کی قربانی کرے یا ان دونوں میں سے ایک کی قربانی کرے اور اس صورت میں زید پر قربانی کا کیا حکم ہے؟ {بہار شریعت کی روشنی میں بتائیں} 
بسم اللّٰه الرحمٰنِ الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب ھدایۃ الحق والصواب
بوچھی گئی صورت میں زید پر دونوں کی قربانی کرنا واجب ہے جیساکه صدر الشریعه بدرالطریقه علیه الرحمه تحریر فرماتے
 قربانی کا جانور مر گیا تو غنی پر لازم ہے کہ دوسرے جانور کی قربانی کرے اور فقیر کے ذمہ دوسرا جانور واجب نہیں اور اگر قربانی کا جانور گم ہوگیا یا چوری ہوگیا اور اوس کی جگہ دوسرا جانور خرید لیا اب وہ مل گیا تو غنی کو اختیار ہے کہ دونوں میں جس ایک کو چاہے قربانی کرے اور فقیر پر واجب ہے کہ دونوں کی قربانیاں کرے۔ 
 بہار شریعت جلد سوم حصه پندرہ صفحه نمبر۳۴۴ قربانی کے جانور کا بیان
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ 
۹ذی الحجۃ الحرام شریف۱۴۴۴ھجری بمطابق ۲۸جون۲۰۲۳عیسوی بروز چہار شنبه ـــــــــــــــــــــــــبدھ
Previous Post Next Post