مسئلہ :-کیا منفرد (تنہا نماز پڑھنے والا)پر بھی تکبیر تشریق پڑھنا واجب ہے ؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
منفرد پر پڑھنا تکبیر تشریق پڑھنا واجب ہے یا نہیں اس میں فقہاء کرام کا اختلاف ہے ،
امام اعظم کے نزدیک منفرد پر تکبیر تشریق واجب نہیں! مگر منفرد بھی کہہ لے کہ صاحبین کے نزدیک منفرد پر بھی واجب ہے جوہرہ نیرہ کتاب الصلوۃ باب العیدین صفحہ ۱۲۲ میں ہے"وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ التَّكْبِيرُ يَتْبَعُ الْفَرِيضَةَ فَكُلُّ مَنْ أَدَّى فَرِيضَةً فَعَلَيْهِ التَّكْبِيرُ وَالْفَتْوَى عَلَى قَوْلِهِمَا حَتَّى يُكَبِّرَ الْمُسَافِرُ وَأَهْلُ الْقُرَى وَمَنْ صَلَّى وَحْدَهُ،" اھ
اور بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ ۷۸۶ میں ہے
منفرد پر تکبیر واجب نہیں مگر منفرد بھی کہ لے کہ صاحبین کےنزدیک اس پر بھی واجب ہے،
واللہ تعالیٰ اعلم
۸ ذی الحجہ ۱۴۴۴ ھجری
۲۷ جون ۲۰۲۳ عیسوی سہ شنبہ
Tags:
عیدین کا بیان