مسئله:- کس دن ناخن کاٹنے سے جنون جاتا رہتا ہے اور صحت آتی ہے؟
بسم اللّٰه الرحمٰنِ الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب ھدایۃ الحق والصواب
پیر شریف کے دن ناخن کاٹنے سے جنون جاتا رہتا ہے اور صحت آتی رہتی ہے جیساکه صدر الشریعه بدرالطریقه حضرت العلام مولانا و مولانا و مرشدنا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیه الرحمه تحریر فرماتے ہیں ایک حدیث میں ہے، جو ہفتہ کے دن ناخن ترشوائے، اُس سے بیماری نکل جائے گی اور شفا داخل ہو گی اور جو اتوار کے دن ترشوائے فاقہ نکلے گا اور تونگری آئے گی اور جو پیر کے دن ترشوائے جنون جائے گا اور صحت آئے گی اور جو منگل کے دن ترشوائے مرض جائے گا اور شفا آئے گی اور جو بدھ کے دن ترشوائے وسواس و خوف نکلے گا اور امن و شفا آئے گی اور جو جمعرات کے دن ترشوائے جذام جائے اور عافیت آئے اور جو جمعہ کے دن ترشوائے رحمت آئے گی اور گناہ جائیں گے۔ یہ حدیثیں اگرچہ ضعیف ہیں ، مگر فضائل میں قابلِ اعتبار ہیں ۔ بہار شریعت جلد سوم حصه سوله صفحه نمبر ۵۸۴ باب حجامت بنوانا اور ناخن ترشوانا
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
۲۱ذی القعدہ شریف ۱۴۴۴ھجری بمطابق ۱۱جون۲۰۲۳عیسوی بروز یکشنبه ــــــــــــــــــ اتوار
Tags:
متفرقات