قربانی کا جانور بوقتِ ذبح اوچھل کود کر عیب دار ہوگیا تو قربانی کا کیا حکم ہے؟

مسئله:- قربانی کے جانور کو ذبح کر رہے تھے اوجھل کود کر بھاگ گیا اور جانور میں عیب پیدا ہو گیا لیکن اس کو فوراً ذبح کر دیا گیا تو قربانی کا کیا حکم‌ ہے؟
بسم اللّٰه الرحمٰنِ الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب ھدایۃ الحق والصواب
     اگرچہ عیب پیدا ہوگیا جب بھی قربانی ہو جاۓ گی کیوں که یه عیب مضر نہیں ہے جیسا که  حضور صدر الشریعه بدرالطریقه علامہ  امجد علی اعظمی علیه الرحمه تحریر فرماتے ہیں  قربانی کرتے وقت جانور اوچھلا کودا جس کی وجہ سے عیب پیدا ہوگیا یہ عیب مضر نہیں  یعنی قربانی ہو جائے گی اور اگر اوچھلنے کودنے سے عیب پیدا ہوگیا اور وہ چھوٹ کر بھاگ گیا اور فوراً پکڑ لایا گیا اور ذبح کر دیا گیا جب بھی قربانی ہو جائے گی۔ 
بہار شریعت جلد سوم حصه پندرہ صفحه نمبر ۳۴۴ قربانی کا بیان
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
۲۴ذی القعدہ شریف۱۴۴۴ھجری بمطابق ۱۴جون۲۰۲۳عیسوی بروز چہار شنبه ـــــــــــــــــــــــــبدھ
Previous Post Next Post