کفار کی کتنی قسمیں ہیں اور کفار میں سے کس کو قربانی کا گوشت دینا جائز ہے؟

مسئله:- کفار کی کتنی قسمیں ہیں اور ان کفار کے قِسموں میں کس قسم کے کفار کو قربانی کا گوشت دینا جائز ہے؟
بسم اللّٰه الرحمٰنِ الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب ھدایۃ الحق والصواب
کتب فقه میں کفار کی تین قِسمیں ہیں حربی مستامن ذمی اور اس میں سے صرف ذمی کو قربانی کا گوشت دینا جائز ہے جیساکہ فتاویٰ فیض الرسول جلد دوم صفحه نمبر ۴۰۷میں ہے: 
کافر کے تین‌ قسمیں ہیں حربی مستامن ذمی اور اس میں سے  صرف ذمی کو قربانی کا گوشت دینا جائز ہے جیسا که فتاویٰ عالمگیری جلد پنجم مصری صفحه نمبر ۲۶۴ میں غیاثیه سے ہے " یھب منھا ماشاء للغنی والفقیر والمسلم والذمی "
 اور ہمار ملک ہندوستان اگرچه دارالاسلام‌ہے  اس کو دارالحرب کہنا صحیح نہیں  لیکن‌ یہاں کے کفار  یقیناً ذمی نہیں کیوں که  ذمی کے لیۓ بادشاہ اسلام کا ذمه ضروری ہے 
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ 
۲۹ذی القعدہ شریف ۱۴۴۴ھجری بمطابق ۱۹جون۲۰۲۳ بروز  دو شنبه ـــــــــــــــــــــــــپیر شریف
Previous Post Next Post