قربانی کس پر واجب ہے؟

مسئله:-قربانی واجب ہونے کے لیے  مالک نصاب  ہونا ضروری ہے تو اس سے کونسا نصاب مراد ہے؟
بسم اللّٰه الرحمٰنِ الرحیم 
الجواب بعون الملک الوھاب
مالک نصاب ہونا یہاں مالداری سے مراد وہی ہے جس سے صدقۂ فطر واجب ہوتا ہے وہ مراد نہیں جس سے زکوٰۃ واجب ہوتی ہے، 
   جیسا کہ حضور صدر الشریعه بدرالطریقه علیه الرحمه تحریر فرماتے ہیں
 قربانی واجب ہونے کے شرائط یہ ہیں ۔ اسلام یعنی غیر مسلم پر قربانی واجب نہیں ، اقامت یعنی مقیم ہونا، مسافر پر واجب نہیں ، تونگری یعنی مالک نصاب ہونا یہاں مالداری سے مراد وہی ہے جس سے صدقۂ فطر واجب ہوتا ہے وہ مراد نہیں جس سے زکوٰۃ واجب ہوتی ہے، حریت یعنی آزاد ہونا جو آزاد نہ ہو اوس پر قربانی واجب نہیں کہ غلام کے پاس مال ہی نہیں لہٰذا عبادت مالیہ اوس پر واجب نہیں ۔ مرد ہونا اس کے لیے شرط نہیں ۔ عورتوں پر واجب ہوتی ہے جس طرح مردوں پر واجب ہوتی ہے اس کے لیے بلوغ شرط ہے یا نہیں اس میں اختلاف ہے اور نابالغ پر واجب ہے تو آیا خود اوس کے مال سے قربانی کی جائے گی یا اوس کا باپ اپنے مال سے قربانی کرے گا۔ ظاہرالروایۃ یہ ہے کہ نہ خود نابالغ پر واجب ہے اور نہ اوس کی طرف سے اوس کے باپ پر واجب ہے اور اسی پر فتویٰ ہے۔ 
بہار شریعت جلد سوم حصه پندرہ صفحه ۳۳۴ قربانی کا بیان
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ

۲۷ذی القعدہ شریف ۱۴۴۴ھجری بمطابق ۱۷جون۲۰۲۳عیسوی بروز شنبه ــــــــــــسنیچر
Previous Post Next Post