کیا اعتکاف میں بیٹھنے کے روزہ رکھنا شرط ہے؟

مسئلہ :- جس طرح رمضان کے آخری عشرہ میں سنت اعتکاف بیٹھنے کے لیے روزہ شرط ہے کیا یوں ہی  صدقۂ فطر واجب ہونے کے لیے بھی روزہ شرط ہے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 مذکورہ مسئلہ اعتکاف کے برعکس ہے یعنی صدقۂ فطر واجب ہونے کے لئے روزہ رکھنا شرط نہیں ـ لہذا  اگر کسی عذر مثلاً سفر مرض بڑھاپا کی وجہ سے معاذ اللہ بلا عذر روزہ نہ رکھے جب بھی اس پر صدقۂ فطر واجب ہے ـ 
ایسا ہی بہار شریعت حصہ پنجم صفحہ ۹۴۲ میں ہے 
اور خاتم المحققین علامہ ابن عابدین شامی قدس سرہ العزیز فرماتے ہیں  " تجب الفطرة وان افطرعامداً ” من افطر لکبر اومرض او سفر یلزمه صدقة الفطر  اھ 
(ردالمحتار جلد سوم صفحہ ۳٦۷)
۲۹ رمضان المبارک ۱۴۴۴ ھجری
۲۱ اپریل ۲۰۲۳ عیسوی جمعہ مبارکہ
Previous Post Next Post