کس سے پہلے کس نبی نے مہمانوں کی ضیافت کی اور مونچھ کے بال تراشے

مسئله:-   زید اور عمر میں بحث ہوئی زید کہتا ہے، کہ سب سے پہلے  حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیه وسلم نے مہمانوں کی ضیافت کی اور مونچھ کے بال تراشے، اور عمر کا کہنا ہے، که سب سے پہلے حضرت آدم علیٰ نبینا علیه الصلوٰۃ والتسلیم نے یہ دونوں باتیں سب سے پہلے کی ہیں آیا ان دونوں میں کس کا قول درست ہے؟
بسم اللّٰه الرحمٰنِ الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب ھدایۃ الحق والصواب
    زید اور عمر دونوں کا کہنا غلط ہے کیونکه نه تو حضور صلّی اللّٰه تعالیٰ علیه وآلهٖ واصحابهٖ وبارک وسلم نے سب سے پہلے مہمان کی ضیافت کی اور نه مونچھ کے بال ترشوائے اور نه ہی سب سے پہلے حضرتِ آدم علیٰ نبینا علیه الصلوٰۃ والتسلیم نے مہمان کی ضیافت کی اور نه سب سے پہلے مونچھ کے بال ترشوائے بلکه اس کی شروعات سب سے پہلے حضرتِ ابراہیم علٰی نبینا علیه الصلوٰۃ والتسلیم نے فرمائی ہے 
جیسا کہ بہار شریعت حصہ ۱٦ صفحہ ۵۹۴ میں ہے : 
امام مالک نے روایت کی، سعید بن المسیب  رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ  کہتے تھے کہ حضرت ابراہیم خلیل الرحمن علیہ الصلوٰۃ والسلام نے سب سے پہلے مہمانوں   کی ضیافت کی اور سب سے پہلے ختنہ کیا اور سب سے پہلے مونچھ کے بال تراشے اور سب سے پہلے سفید بال دیکھا۔ عرض کی، اے رب! یہ کیا ہے؟ پروردگار تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: ’’اے ابراہیم! یہ وقار ہے۔‘‘ عرض کی، اے میرے رب! میرا وقار زیادہ کر۔
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
۹ ذی القعدہ شریف۱۴۴۴ھجری بمطابق ۳۰مئـــــی۲۰۲۳عیسوی بروز سه شنـــبہ منگل
Previous Post Next Post