مسئله:- اثنائے خطبه خطیب کسی کو اچھے کام کا حکم یا برے کام سے روک سکتا ہے یا نہیں؟
بسم اللّٰه الرحمٰنِ الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
اثناۓ خطبه خطیب اچھے کام کا حکم اور برے کام کا سے روک سکتا ہے اس میں کو ممانعت نہیں جیسا حضور صدر الشریعه بدرالطریقه حضرت حکیم مفتی محمد امجد علی اعظمی علیه الرحمه فرماتے ہیں :
خطبہ میں آیت نہ پڑھنا یا دونوں خطبوں کے درمیان جلسہ نہ کرنا یا اثنائے خطبہ میں کلام کرنا مکروہ ہے، البتہ اگر خطیب نے نیک بات کا حکم کیا یا بُری بات سے منع کیا تو اسے اس کی ممانعت نہیں ۔
بہار شریعت جلد اول حصه چہارم صفحه نمبر ۷۷۴ ب
جمعه کا بیان
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابـــــــــ
۵ذی القعدہ شریف ۱۴۴۴ھجری بمطابق ۲۶مئـــی۲۰۲۳عیسوی بروز آدینه ـــــــــــــــــــــــــجمعة المبارک
Tags:
جمعہ کا بیان