وہ کونسے صحابی ہیں جن کی پسند امت کے لیے مشعل راہ ہے

مسئله:-  حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیه وآلهٖ واصحابهٖ وبارک وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے اپنی امت کے لیۓ وہ پسند کیا جو (وہ صحابی) اس کے لیۓ پسند کرے تو اس حدیث شریف میں وہ  کونسے صحابی ہیں جنکے بارے میں فرمایا کہ اس کی پسند میری امت کے لیۓ ہے؟
بسم اللّٰه الرحمٰنِ الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
اس حدیث شریف میں جن کے بارے میں آقا صلی اللّٰه علیه وآلهٖ واصحابهٖ وبارک وسلم نے ارشاد فرمایا وہ عظیم صحابی حضرتِ عبداللّٰه بن مسعود رضی ﷲ عنه ہیں جیسا که حضور  اعلیٰ حضرت رضی ﷲ عنه  حدیث شریف نقل فرماتے ہیں
           رضیت لامتی ما رضی لھا ابن ام عبد و کرھت لامتی ما کرہ لھا ابن ام عبد 
-:ترجـــــمه   میں نے اپنی امت کے لیۓ وہ پسند کیا جو عبداللّٰه بن مسعود رضی ﷲ عنه نے‌اس کے لئے پسند کیا اور میں نے اپنی امت کے لیۓ نا پسند کیا جو اس کےلیۓ عبداللّٰه بن مسعود رضی ﷲ عنه ناپسند کرے-
گویا ان کی راۓ حضورِ والا کی راۓ اقدس ہے اور معلوم ہے که جناب ابن مسعود رضی ﷲ عنه جب مقتدی ہوتے فاتحه وغیرہ کچھ نہیں پڑھتے تھے اور ان کے سب شاگردوں کا یہی وتیرہ تھا-
فتاویٰ رضویه شریف جلد ششم صفحه نمبر۲۴۳
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ

۸ذی القعدہ شریف۱۴۴۴ھجری بمطابق ۲۹مئـــی۲۰۲۳عیسوی بروز دوشنبه ـــــــــــــــــــــــ پیر شریف
Previous Post Next Post