مسئلہ :- وہابی دیوبندی کو مولانا کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟
بسم اللّٰه الرحمٰنِ الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب ھدایۃ الحق والصواب
ہر گز نہیں سکتے کیونکہ بد مذہبوں کے علما علمائے دین نہیں جیساکہ مجدد اعظم حضور اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: عالمِ دین وہی ہے جو سنی صحیح العقیدہ ہو بد مذہبوں کے علماء علمائے دین نہیں یوں تو ہندؤں میں پنڈت اور نصاریٰ میں پادری ہوتے ہیں اور ابلیس کتنا بڑا عالم تھا جسے معلم الملکوت کہا جاتا ہے
قال اللہ تعالیٰ اَضَلَّہُ اللّٰہُ عَلٰی عِلۡمٍ یعنی اللہ تعالیٰ نے فرمایا اللہ نے اسے با وصف علم کے گمراہ کیا ایسوں کی توہین کفر نہیں بلکہ تاحد مقدور فرض " اھ
فتاوی رضویہ جلد ۱۴ صفحہ:۶۱۳)
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
۴ذی القعدہ شریف۱۴۴۴ھجری بمطابق ۲۵مئــــی۲۰۲۳عیسوی بروز آدینه ـــــــــــــــــــــــــجمعرات
Tags:
متفرقات