مسئله:- زید کہتا ہے که بد مذہبوں کے دینی مفاسد کو بیانکرنا ضروری ہے اور بکر کہتا ہے که ضروری نہیں ہے کیوں که اس سے قوم میں اختلاف پیدا ہوتا ہے آیا ان دونوں میں کس کا قول درست ہے؟
بسم اللّٰه الرحمٰنِ الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب ھدایۃ الحق والصواب
زید کا قول درست ہے کیوں که بد مذہبوں کے دینی مفاسد کو بیان کرنا ضروری ہے اس لیۓ که لوگ اسے پہچان جائےں اور اس کے اندر خرابیاں ہیں اس سے لوگ بچ سکیں
جیسا کہ حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمۃ اللہ علیہ تاریخ بغداد اور نوادر الاصول للترمذی کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں
بد مذہبوں کی برائیاں بیان کرنا ضرور ہے - حدیث شریف میں ہے اترعون عن ذکر الفاجر متی یعرفه الناس اذکرو الفاجر بمافیه یحذرہ الناس
کیا تم بدکار کا ذکر کرنے سے گھبراتے ہو پھر کب لوگ اسے پہچانیں گے لہٰذا بدکار میں جو کچھ نقائص اور خرابیاں ہیں انہیں بیان کرو تاکه لوگ اس سے بچیں-
(فتاویٰ رضویہ جلد ۲۴ صفحہ ۳۵۸)
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
۳۰شوال المکرم شریف۱۴۴۴ھجری بمطابق ۲۱مئـــی۲۰۲۳عیسوی بروز یکشنبه ــــــــــــــــــ اتوار
Tags:
عقائد کا بیان