کیا کوئی ایسی حدیث ہے کہ آدمی جوتا پہنے ہوئے کم تھکتا ہے؟

مسئله:-  کیا ایسی کوئی روایت ہے رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وآلهٖ واصحابهٖ وبارک وسلم نے فرمایا ہے که آدمی جب تک جوتے پہنے ہوئے ہے، گویا وہ سوار ہے کم تھکتا ہے؟
جی ہاں ایسی روایت ہے  مسلم شریف  میں ہے 
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يَقُولُ فِي غَزْوَةٍ غَزَوْنَاهَا اسْتَكْثِرُوا مِنَ النِّعَالِ فَإِنَّ الرَّجُلَ لَا يَزَالُ رَاكِبًا مَا انْتَعَلَ.
صحيح مسلم كِتَاب اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ بَاب اسْتِحْبَابِ لُبْسِ النِّعَالِ وَمَا فِي مَعْنَاهَا رقم حدیث  (۲۰۹۷)
 یعنی حضرت جابر‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک غزوے میں فرما رہے تھے  جوتے زیادہ پہنا کرو، کیونکہ آدمی اس وقت تک سوار ہے جب تک وہ جوتا پہنے رہے وہ کم تھکتا ہے
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
۱ذی القعدہ شریف۱۴۴۴ھجری بمطابق ۲۲مئـــی۲۰۲۳عیسوی بروز دوشنبه ـــــــــــــــــــــــ پیر شریف
Previous Post Next Post